News & Events
Relief work by Safa Baitul Maal in 
areas affected by heavy rains 
        The volunteers of Safa Baitul Maal have been continuous touring and reviewing the situation of the localities devastated due to the continuous rains in Hyderabad city for the past few days and have been providing relief services; as of now the relief team has provided relief in Allwyn Colony Kukatpally and Rasoolpura Begumpet where water has entered the houses. On the 21st of September, upon receipt of information that water has reached upto the height of four to five feet and people have been confined to first floors of houses, a four member team of Safa Baitul Maal reached Allwyn Colony with filtered water, food and milk packets and led by locals supplied food and ration door to door for two days. On Saturday, the 24th of September, the team visited Rasoolpura area abutting nala in Begumpet where water had entered houses, streets and lanes due to flooding of the nala; the team of Safa Baitul Maal reached the area and reviewed the situation and led by the locals distributed filtered water and food; likewise special assistance through ration and cash was provided to four extremely poor deserving households belonging to Rasoolpura. These relief services are being conducted under the supervision of Moulana Syed Abdul Majid Rashadi, field officer of Safa Baitul Maal and assisted by Moulana Syed Ahmed Asadi, Hafiz Mohammad bin Sayeed, Hafiz Mohammad Mubashir and others. 
        

بہار سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے صفا بیت المال کی اپیل 

مرکزی صدر اور جنرل سکریٹری کی راست نگرانی میں امدادی کام جاری 

حافظ محمد عبد المقتدرعمران انچارج شعبہ نشر واشاعت کی اطلا ع کے مطابق مرکزی صدر مولانا غیات احمدرشادی او جنرل سکریٹری مولانا فصیح الدین ندوی 9؍ اگسٹ کو بہار کے ضلع کشن گنج پہنچ چکے ہیں کشن گنج کے عوام و خواص میں خدمت خلق کا جذبہ پیدا کرنے کی غرض سے مدنی جامع مسجد میں بعد مغرب مرکزی صدر نے خطاب کیا اور بعد نماز عشا مدرسہ تجوید القرآن میں بھی دونوں ذمہ داران کا خطاب ہوا،10 اگسٹ کو مرکزی ذمہ داران اور جھارکھنڈ شاخ کے صدر مولانا محمدایوب قاسمی نے بلاک ٹیڑھا گاچ کے مٹیاری باون ٹولی اور مالی ٹولہ پورہ ٹولی دیہاتوں کا دورہ کیا اور بلالحاظ مذہب وملت تمام متاثرہ افراد کی نقد رقم سے امداد کی گئی اس علاقہ کے معروف سماجی خدمت گار عالم دین مولانا رفیق احمد مفتاحی نے پوری دردمندی سے رہنمائی فرمائی یہ بستیاں کنکئی ندی اور رتوا ندی کے تیز بہاو کی وجہ سے شدید متاثر ہیں۔ ان شا ء اللہ یہ وفد ارریہ سہرسہ اور سوپول کا دورہ بھی کرے گا اور مقامی علماء کرام کی نگرانی میں فلاحی خدمات انجام دی جائیں گی۔نیز ریاست آسام میں سیلاب سے متاثرہ مختلف اضلاع میں بھی صفا بیت المال کے نمائندگان کی نگرانی میں امدادی کام جاری ہے ۔ اہل خیر حضرات سے تعاون کی اپیل کی جاتی ہے ۔ فون نمبرات 9394419820, 9394419821, 24551314, 24551319 پر ربط کریں‘نمائندے پہنچ جائیں گے

غریب گھرانوں میں عید پیکیج کی تقسیم

صفا بیت المال ایجوکیشنل ویلفیر اینڈ چیرٹیبل ٹرسٹ انڈیاگزشتہ پانچ سالوں سے رمضان راشن تقسیم کی طرح عید پیکیج بھی تقسیم کرتا آرہا ہے، جس کا مقصد سماج کے ان کمزور طبقات کیلئے عید کے دن خوشی اور راحت فراہم کرنا ہے جو سطحِ غربت پرزندگی بسر کررہے ہیں، جہاں ہم اور ہمارے اہل و عیال عید کے دن فراوانی کے ساتھ کھاتے پیتے اور پہنتے اور اوڑھتے ہیں اور عید کی خوشیاں مناتے ہیں، غریب محلوں میں آباد مسلمانوں کے اس کمزور طبقہ کو بھی خوشیاں منانے کا موقع فراہم کرنا چاہئے۔ 

اس سال عید پیکیج کی قیمت 500 روپئے فی پیکیج رکھی گئی ہے۔ اہلِ خیر حضرات سے درخواست ہے کہ عید پیکیج کی تقسیم میں تعاون فرمائیں اور اپنی جانب سے پانچ ، دس ، پندرہ یا بیس یا اس سے زائد پیکیج کی ذمہ داری لیں۔ 

فی پیکیج 500 روپئے ، 10پیکیج 5000 روپئے

20پیکیج 10000 روپئے 40 پیکیج 20000 روپئے

50 پیکیج 25000 روپئے 100 پیکیج 50000 روپئے

واضح ہوکہ عید پیکیج میں مندرجہ ذیل اشیاء شامل رہیں گی:

تین کلو چاول، ڈالڈاآدھا کلو ، کھجورآدھا کلو ، شکرایک کلو، سیویاں ایک کلو، مغذیات (چرنجی، کشمش، کاجو، تربوز کے بیج وغیرہ)

مزید معلومات کیلئے مندرجہ ذیل فون نمبرات پر ربط کریں :

9394419866, 9394419814








سلم بستیوں میں دینی گرمائی کورس کے سنٹرس کاقیام

مولانا سید عبدالماجد رشادی فیلڈ آفیسر کی اطلاع کے بموجب صفا بیت المال ایجوکیشنل ویلفیر اینڈ چیرٹیبل ٹرسٹ کے زیر اہتمام گزشتہ سات سالوں سے غریب محلوں میں مقیم اسکولی طلبہ کیلئے موسم گرما کی طویل تعطیلات کے موقع پر چالیس روزہ دینی گرمائی کورس کے سنٹرس قائم کئے جارہے ہیں‘ الحمدللہ اس کے مفید و موثر نتائج سامنے آئے ، انہی مفید نتائج کے پیشِ نظر جاریہ سال بھی 20سلم علاقوں میں دینی گرمائی کورس کے سنٹرس کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے ‘ جس کے لئے مقاماتِ سنٹرس کا تعین اور معلمین کا تقرر بھی کیا جا چکا ہے ۔ 23؍اپریل بروز ہفتہ بعد نماز مغرب دفتر صفا بیت المال پر ٹرسٹیانِ صفا کی زیر نگرانی ذمہ داران و معلمین کے لئے ایک تربیتی نشست منعقد کی جارہی ہے ۔ جس میں تمام سنٹرس کے معلمین کو اہم ترین ہدایات دئیے جائیں گے ۔ 25؍اپریل تا5؍جون یہ سنٹرس چلیں گے ۔ وقتاً فوقتاً ان سنٹرس کی نگرانی کی جائے گی ۔ان کلاسس کے اختتام پر تمام سنٹرس پر طلبہ کا امتحان ہوگا۔اور 5؍ جون کو دفتر صفا بیت المال پر اختتامی تقریب منعقد ہوگی ۔واضح ہو کہ ایک سنٹر پر 8000روپئے کے اخراجات ہیں ۔ اہل خیر حضرات سے تعاون کی پرخلوص درخواست کی جاتی ہے ۔ تعاون کے لئے 040-24551314, 9394419820 پر ربط کریں ۔


اِی ٹی وی تلگو نیشنل کی لاتور پر تفصیلی رپورٹ جس کے آخری حصہ میں صفا بیت المال کی خدمات کا تذکره کیا گیا۔

Central President’s visit to Latur - Review of Drought